Subscribe Us

حضرت خلاد بن سوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ

 

حضرت خلاد بن سوید  رضی اللہ تعالیٰ عنہ

خلاد بن سویدانصاری صحابی قبیلہ خزرج سے تھے۔

نام ونسب۔

خلادنام،قبیلۂ خزرج سے ہیں، نسب نامہ یہ ہے، خلاف بن سوید بن ثعلبہ بن عمروبن حارثہ بن امرا القیس بن مالک اغربن ثعلبہ بن کعب بن الخزرج بن الحارث بن الخزرج الاکبر

اسلام۔

عقبہ ثانیہ سے قبل مسلمان ہوئے اور بیعت میں شرکت کی۔

غزوات اورشہادت۔

بدر، احد، خندق میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب تھے،قریظہ کی جنگ میں غزوہ کی نیت سے نکلے،ایک قلعہ کے نیچے کھڑے تھے، بنانہ(حکم القرضی کی بیوی تھی) نامی ایک یہودی عورت نے دیکھ لیا اوراس زور سے چکی گرائی کہ سر پھٹ گیا اسی وجہ سے انتقال ہو گیا،آنحضرتﷺ نے فرمایا ان کو دو شہیدوں کا ثواب ملے گا، لڑائی ختم ہونے کے بعد جب قبیلۂ قریظہ اسیر ہوکر سامنے آیا تو آنحضرتﷺ نے اس عورت کو ڈھونڈ کر قتل کروادیا،اس واقعہ میں عورتیں قتل سے محفوظ رہی تھیں۔

اولاد۔

دو لڑکے چھوڑے اور دونوں صحابی تھے ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں ابراہیم ،سائب۔

حوالہ جات۔

 اصابہ:2/140

 اسد الغابہ:3/121

حضرت خلاد بن سوید رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت خلاد بن سوید  رضی اللہ تعالیٰ عنہ Reviewed by Rizwan Malik on اکتوبر 27, 2023 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.