حضرت حاطب بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حاطب بن عمرو غزوہ بدر میں شامل صحابی اور کاتب
وحی تھے۔
نام ونسب
حاطب نام،والد کا نام عمروتھا، نسب نامہ یہ ہے
حاطب بن عمروبن عبد شمس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی، ماں کا
نام اسماء تھا۔ سہل بن عمرو سلیط بن عمرو سکران بن عمرو کے بھائی تھے۔
اسلام وہجرت
آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل
مشرف باسلام ہوئے،اسلام کے بعد حبشہ کی ہجرت کی،دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، پھر
وہاں سے مدینہ گئے اوررفاعہ بن عبد لمنذر کے مہمان ہوئے۔
کاتب وحی
دربارِ رسالت میں کتابت کا شرف حاصل کیا، ابن
مسکویہ، ابن سیدالناس عراقی اور انصاری وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔
غزوات
مدینہ آنے کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے، بدر
کے بعد احد میں بھی شرکت کا پتہ چلتا ہے، مگر اس کے بعد کے حالات معلوم نہیں۔
حوالہ جات
ابن سعد،جزو3،
اصابہ:1/315
اسد الغابہ جلد 1 صفحہ499حصہ اول مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن
الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
کوئی تبصرے نہیں: