Subscribe Us

حضرت حصین بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ

 

حضرت حصین بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حصین بن الحارث غزوہ بدر میں شریک صحابی ہیں۔

نام ونسب

حصین نام،والد کانام حارث،نسب نامہ یہ ہے، حصین بن حارث بن مطلب ابن عبد مناف قرشی مطلبی،ماں کا نام سحیلہ تھا، یہ ثقفی قبیلہ سے تھیں۔

 

اسلام وہجرت

غزوہ بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت کرکے مدینہ گئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور رافع بن عنجدة میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات

مدینہ آنے کے بعد تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے غزوہ بدر،غزوہ احد اورغزوہ خندق وغیرہ کوئی غزوۂ نہ چھوٹا۔ غزوہ بدر میں ان کے دو بھائی طفیل بن الحارث اور عبیدہ بن الحارث بھی شریک تھے۔

وفات

اپنے بھائی طفیل بن حارث کے چار ماہ بعد 32ھ میں وفات پائی۔

 

حوالہ جات

 ابن سعد،جلد3،

 : تاريخ الإسلام ووفيات المشاہير والاعلام۔ تأليف: شمس الدين محمد بن احمد

حضرت حصین بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت حصین بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ Reviewed by Rizwan Malik on اکتوبر 30, 2023 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.