سیدہ ام کلثوم بنت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ولادت با سعادت
۔ آپ کا اسم گرامی”ام ِ کلثوم“ ہے۔سیدہ ام کلثوم کی ولادت باسعادت
اعلانِ نبوت سے چھ سال پہلے مکہ مکرمہ میں ہوئی۔آپ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے
چار سال چھوٹی ہیں،سیدہ رقیہ سلام اللہ علیہا سے ایک سال چھوٹی ہیں اور سیدہ فاطمۃ
الزہرا سلام اللہ علیہاسے ایک سال اور بعض روایات کے مطابق چھے یاسات سال بڑی ہیں۔
پرورش۔
سیدہ
ام کلثوم رضی اللہ عنھا نے آغوشِ نبوت میں پرورش پائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم آپ سے بے حد محبت فرمایا کرتے تھے،سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہانے ان کی
پرورش فرمائی
قبول اسلام
،جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اعلان نبوت فرمایا تو ام
المومنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے ساتھ ہی آپ کی تینوں شہزادیوں یعنی
سیدہ زینب،سیدہ رقیہ اور سیدہ ام کلثوم سلام اللہ علیہن نے اسلام قبول کیا۔
مکہ
میں قیام۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تک مکہ مکرمہ میں قیام پذیر رہے
تب تک آپ اپنے والد گرامی امام الانبیا صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم اوراپنی والدہ محترمہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہاکے
ساتھ مکہ مکرمہ میں ہی مقیم رہیں۔“
شعب ابی طالب کے ایام۔
جب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
خاندان کا مکمل بائیکاٹ کیاگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خاندان
کے ساتھ شعب ِ ابی طالب میں پناہ گزین ہوئے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
چچاجان سیدنا ابوطالب علیہ السلام،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ
خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تینوں شہزادیاں سیدہ
زینب سلام اللہ علیہا،سیدہ ام کلثوم سلام اللہ علیہا اور سیدہ فاطمۃ الزہر اسلام
اللہ علیہا بھی شعب ِ ابی طالب علیہ السلام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ساتھ تھیں،
مشکل حالات میں استقامت۔
شعب
ابی طالب کے سخت ترین حالات میں اپنی بڑی
ہمشیرہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہاکے ساتھ مل کر نہ صرف اپنے والدِ گرامی سید الانبیاصلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنی والدہ ماجدہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہاکا
ہاتھ بٹایا بلکہ اپنی چھوٹی ہمشیرہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی دیکھ
بھال بھی کی،اُن کا خیال رکھا اور اُنہیں دلاسہ دیا۔
حضرت عثمان غنی سے آپکا نکاح۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے اپنی شہزادی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی پہلی زوجہ محترمہ سیدہ
رقیہ سلام اللہ علیہا کے وصال کے بعد اپنی دوسری شہزادی سیدہ ام کلثوم سلام اللہ
علیہا کا نکاح سیدناعثمان رضی اللہ عنہ سے فرمادیا،یہ نکاح 3ہجری ماہِ ربیع الاول
میں ہوا اور رخصتی ماہِ جمادی الثانی میں ہوئی۔“
وصال مبارک۔
سیدہ
ام کلثوم سلام اللہ علیہا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عقد میں 6 سا ل تک رہیں اور
اسی دوران شعبان المعظم 9ہجری کو مدینہ منورہ میں وصال فرمایا
غسل،تکفین تدفین۔
، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے مطابق حضرت صفیہ،حضرت
ام عطیہ اور حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہن نے آپ سلام اللہ علیہا کو غسل دیا،آپ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفن کے لیے اپنی چادر ِ مبارک عطا فرمائی اور خود ان کی
نماز ِ جنازہ پڑھائی۔آپ سلام اللہ علیہا کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی،
کوئی تبصرے نہیں: