Subscribe Us

حضرت خباب مولی عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت خباب مولی عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

خباب مولی عتبہ غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں۔

نام ونسب

خباب نام،ابویحییٰ کنیت ،خباب بنو نوفل بن عبد مناف کے حلیف اورمشہور صحابی عتبہ بن غزوان کے غلام تھے۔ اپنے آقا کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔

اسلام وہجرت۔

ان کے اسلام کا زمانہ متعین نہیں،لیکن قیاس ہے کہ اپنے آقا عتبہ بن غزوان کے ساتھ مشرف باسلام ہوئے ہوں گے، عتبہ قدیم الاسلام تھے، ان ہی کے ساتھ انہوں نے ہجرت کی،آنحضرتﷺ نے ان میں اور تمیم کے غلام خراش بن الصمہ میں مواخاۃ کرادی۔

غزوات۔

مدینہ آنے کے بعد سب سے پہلے بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،پھر غزوہ احد ،غزوہ خندق اور جملہ غزوات میں شریک رہے۔

وفات۔

19ھ میں مدینہ میں وفات پائی اس وقت 50 سال عمر تھی ان کی نماز جنازہ خلیفہ دوم حضرت سیدنا عمرفاروق نے پڑھائی

حوالہ جات۔

 اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت

 طبقات ابن سعدجزء3


حضرت خباب مولی عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت خباب مولی عتبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ Reviewed by Rizwan Malik on اکتوبر 26, 2023 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.