Subscribe Us

یوم وفات ضیاء الحق قاسمی

 

یوم وفات ضیاء الحق قاسمی

پیدائش:15 مئی 1935ء

اردو کے نامور مزاح نگار۔ مشہور مزاح نگار عطا الحق قاسمی کے چھوٹے بھائی۔بھارت کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ پاکستان بننے کے بعد ان کا خاندان حیدرآباد آ کر آْباد ہوا۔ بعد میں وہ کراچی منتقل ہو گئے جہاں سے انہوں نے ماہنامہ ظرافت جاری کیا۔

انہوں نے اردو ادب میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ مزاحیہ شاعری کے ساتھ انہوں نے سنجیدہ شاعری اور نثر میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کے مشہور مجموعوں میں’ ہرے بھرے زخم‘، ’ رگ ظرافت‘، ’ضیاء پاشیاں‘ اور ’چھیڑخانیاں‘ قابل ذکر ہیں۔ قاسمی کی اصل وجہ شہرت مزاحیہ شاعری ہی رہی اور انہیں اس سلسلے میں بھرپور پزیرائی ملی۔

 

ملک کا پہلا مزاحیہ رسالہ ظرافت ان کی ادارت میں اکیس برس تک شائع ہوتا رہا۔ ضیاالحق کی ایک اور وجہ شہرت ملکی اور عالمی مزاحیہ مشاعرے منعقد کرانا بھی رہی۔ انہوں نے پاکستان کے بڑے شہروں میں مزاحیہ مشاعرے منعقد کرائے۔ قاسمی بعض ٹی وی پروگراموں میں بطور میزبان شریک ہوتے رہے۔ کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر اکہتر سال تھی۔

 

انتقال:26 اکتوبر 2006ء

یوم وفات ضیاء الحق قاسمی یوم وفات ضیاء الحق قاسمی Reviewed by Rizwan Malik on اکتوبر 27, 2023 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.