سیدنا حضرت جبار بن ضحر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ
جبار بن صخر غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار
صحابہ میں شامل ہیں۔
نام وونسب
جبار نام،ابو عبداللہ کنیت، قبیلۂ خزرج کے
خاندان سلمہ سے ہیں، نسب نامہ یہ ہے، جبار بن ضحر بن امیہ بن خنیس بن سنان بن عبید
بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ، والدہ کا نام سعاد بنت سلمہ تھا اور جثم بن خزرج کے
قبیلہ سے تھیں۔ اسلام:بیعتِ عقبہ ثانیہ میں شریک تھے۔ اور
بیعت عقبہ میں شامل تھے مقداد بن عمرو کے ساتھ
مؤخات ہوئی۔
غز وات
مقداد اسودکندی سے جو کہ بڑے رتبہ کے صحابی تھے
مواخاۃ ہوئی ،تمام غزوات میں شرف شرکت حاصل کیا، غزوہ بدر میں ۳۲ سال کے تھے۔، غزوہ موتہ میں ان کی شہادت ہوگئی
تو جبار بن ضحرؓ کا اس منصب کے لئے انتخاب کیا، جبار ہر سال خیبر کے پھلوں کا تخمینہ
کرنے کے لئے بھیجے جاتے تھے۔ حضرت ابوبکرؓ اورحضرت عمرؓ کے عہد خلافت میں بھی اسی
منصب پر مامور رہے اورحضرت عمرؓ نے جب یہود کو خیبر سے جلاوطن کیا تو مہاجرین
وانصار کو لیکر خیبر گئے تھے اس سفر میں جبار بن ضحرؓ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
فضیلت
رسول اللہ ﷺانہیں خارص(کھجوروں کا اندازہ کرنے
والا) بنا کرہر سال خیبر بھیجا کرتے تھے۔ حساب میں کمال حاصل تھا،اس لیے
دارالخلافت میں حساب اور خارص کا عہدہ ان کو تفویض تھا۔ خلافت ابوبکر اور عمر میں
بھی اسی منصب پر مامور رہے اور عمرنے جب یہود کو خیبر سے جلاوطن کیا تو مہاجرین
وانصار کو لیکر خیبر گئے تھے اس سفر میں جبار بن ضحربھی ان کے ہمراہ تھے۔
وفات
ان کی وفات 30ھ میں خلافت عثمان میں ہوئی اس
وقت ان کی عمر 62 سال تھی ۔
فضل وکمال
مسند میں چند حدیثیں ان کے سلسلہ میں مروی ہیں
،حساب میں کمال حاصل تھا،اس لیے دارالخلافت میں حساب اور خارص کا عہدہ ان کو تفویض
تھا۔ حب رسول ﷺ پر ذیل کا واقعہ شاہد ہے:
اخلاق
مکہ معظمہ کے سفر میں آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ
اثابہ میں کوئی جاکر پانی کا انتظام کرتا، حضرت جبارؓ نے اٹھ کر کہا میں جاتا ہوں،
وہاں پہنچ کر حوض کے ارد گرد ڈھیلے رکھے اوراس میں پانی بھردیا، محنت کرنے کی وجہ
سے تھک گئے تھے، آنکھ لگ گئی ، آنحضرتﷺ پہونچے اورفرمایا :مالک حوض! میں اپنے اونٹ
کو پانی پلاسکتا ہوں، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی آواز پہچان کر اجازت دی،آپ اونٹ
بٹھا کر اترے اوروضو کے لیے پانی مانگا انہوں نے آپ ﷺ کو وضو کراکے خود بھی وضو کیا
اورپھر آنحضرتﷺ کے ساتھ نماز میں کھڑے ہو گئے چونکہ بائیں جانب کھڑے تھے،آنحضرتﷺ
نے ان کا ہاتھ پکڑ کر داہنے جانب کر دیا، تھوڑی دیر میں تمام لوگ آپہنچے اور تنہائی
کا لطف صحبت مفقود ہو گیا۔
حوالہ جات
تاریخ ابن کثیر جلد 4صفحہ 159، ناشر : دار الاشاعت اردو بازار
کراچی پاکستان
طبقات ابن سعد جلد 2صفحہ432- ناشر : دار الاشاعت اردو بازار
کراچی پاکستان
(مسند ابن حنبل:3/421)
Reviewed by Rizwan Malik
on
اکتوبر 31, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں: