Subscribe Us

Prayers and worships on the night of Miraj Shareef

 

شب معراج کی دعایں اور عبادات

شبِ معراج میں حسب ذیل ماثور دعائیں پڑھیں

Prayers and worships on the night of Miraj Shareef
Prayers and worships on the night of Miraj Shareef


اللَّہُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی۔

ترجمہ:ائے اللہ! تو بہت معاف فرمانے والاہے، اور معافی کوپسند کرتاہے‘ پس مجھے معاف فرمادے۔(جامع ترمذی،ابواب الدعوات،باب ای الدعاء افضل، حدیث نمبر:3855)

٭ اللَّہُمَّ أَصْلِحْ لِی دِینِیَ الَّذِی ہُوَ عِصْمَۃُ أَمْرِی وَأَصْلِحْ لِی دُنْیَایَ الَّتِی فِیہَا مَعَاشِی وَأَصْلِحْ لِی آخِرَتِی الَّتِی فِیہَا مَعَادِی وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِی فِی کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ-

ترجمہ: ائے اللہ! میرے دینی امور کو درست فرمادے جو میرے معاملہ کی حفاظت کا ذریعہ ہیں اور میری دنیا درست فرمادے جس میں میری معیشت ہے‘میری آخرت درست فرمادے جہاں مجھے لوٹنا ہے‘ میری زندگی کو میرے لئے ہر بھلائی میں زیادتی کا ذریعہ بنا‘اور میری موت کو میرے لئے ہر مصیبت سے راحت کا سبب بنا۔ (صحیح مسلم،کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ، باب التعوذ من شر ما عمل ومن شر ما لم یعمل،حدیث نمبر:7078)

٭اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ الْہُدَی وَالتُّقَی وَالْعَفَافَ وَالْغِنَی-

ترجمہ: ائے اللہ! میں تجھ سے ہدایت تقویٰ پاکدامنی اورخوشحالی مانگتا ہوں۔

(صحیح مسلم،کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ،حدیث نمبر:7079)٭

 رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً، وَفِی الآخِرَۃِ حَسَنَۃً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ-

ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطافرما اور آخرت میں بھلائی عطافرما اور ہمیں (جہنم کی) آگ سے محفوظ رکھ۔ (البقرۃ:201)

 صلو ۃ تسبیح کی فضیلت اور طریقہ

چونکہ معراج میں صلوٰۃ التسبیح بھی پڑھی جاتی ہے اسی لئے یہاں صلوٰۃ التسبیح کی فضیلت اور اس کا طریقہ بیان کیا جاتاہے۔صلوٰۃ التسبیح کا طریقہ یہ ہے کہ صلوٰۃ التسبیح کی نیت سے چاررکعت اس طرح اداکریں کہ تکبیر تحریمہ اور ثناء کے بعد پندرہ مرتبہ یہ تسبیح پڑھے: سُبْحَانَ اللَّہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلاَ إِلَہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَر پھر تعوذ،تسمیہ،سورہ فاتحہ پڑھیں اور کوی سورت ساتھ پڑھیں۔اس کے بعد دس مرتبہ یہی تسبیح پڑھیں۔ پھر رکوع کرلیں اور سبحان ربی العظیم کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں۔ رکوع سے سراٹھاکر دس بار تسبیح پڑھے‘ پھر پہلے سجدے میں سبحان ربی الاعلی کے بعد دس مرتبہ تسبیح پڑھیں اور دونوں سجدوں کے درمیان کے جلسہ میں دس مرتبہ تسبیح پڑھیں‘ اور دوسرے سجدہ میں بھی سبحان ربی الاعلی کے بعددس مرتبہ تسبیح پڑھیں، اور دوسرے سجدے سے کھڑے ہوکر سورہ فاتحہ پڑھنے سے پہلے پندرہ مرتبہ تسبیح پڑھیں۔ تمام ارکان میں اس طرح تسبیح پڑھنے سے ہر رکعت میں پچھتر اور چار رکعتوں میں تین سو تسبیحات مکمل ہوجایں گی۔اسی طرح چار رکعتیں مکمل کرکے سلام پھیر دیں۔یہ نماز رات یا دن میں ایک مرتبہ پڑھے یا ہفتہ میں ایک مرتبہ یا مہینہ میں ایک مرتبہ یا پھر کم از کم پوری زندگی  میں ایک مرتبہ ضرور  پڑھے،

نماز تسبیح کا اجر۔

۔سنن ابوداؤد میں رحمت عالم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاارشادمبارک ہے:فإنک لو کنت أعظم أہل الأرض ذنباً غفر لک بذلک.

ترجمہ: اگرتمہارے گناہ رؤے زمین کے باشندوں کے گناہوں سے بھی زیادہ ہوں گے تب بھی اللہ تعالی اس نماز کی بدولت تمہارے گناہ بخش دے گا۔ (زجاجۃ المصابیح،ج 1، صلوٰۃ التسبیح،ص 371)

شب معراج میں بارہ رکعات نفل نمازکی خصوصی فضیلت

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ماہ رجب میں ایک ایسی رات ہے جس میں عمل کرنے والے کے حق میں سو 100 سال کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں،اور وہ رجب کی ستائیسویں شب(شب معراج) ہے،تو جو شخص اس رات بارہ رکعات پڑھتا ہے، اس طرح کہ ہر رکعت میں سورت فاتحہ اور قرآن کریم کی کسی سورت کی تلاوت کرے،ہردورکعت کے بعدقعدہ کرے‘اور  سلام پھیردے۔ پھر نمازسے فارغ ہونے کے بعدسو100 مرتبہ '' سُبْحَانَ اللَّہِ، وَالْحَمْدُ لِلَّہِ،وَلاَ إِلَہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَر''، سو100 مرتبہ '' استغفار ''، سو100 مرتبہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود شریف بھیجے،  اور صبح روزہ رکھے تو یقینا اللہ تعالی اس کی تمام دعائیں قبول فرمائے گا ۔(فضائل الاوقات للبیہقی،

 شب معراج کی عبادت اور ستائیسویں تاریخ کے روزہ کی فضیلت

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے،آپ نے فرمایا کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رجب میں ایک ایسادن اور ایک ایسی رات ہے کہ جس نے اس دن روزہ رکھا اور اس رات قیام کیا گویا اس نے سو 100 سال روزہ رکھا اور سو100 سال شب بیداری کی اور وہ رجب کی ستائیسویں شب ہے-(فضائل الاوقات للبیہقی،)

اللہ کریم ہم سب کو اس مقدس رات شب بیداری کرنے ،دن میں روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ہماری عبادت قبول فرمائے۔

اہل اسلام سے درخواست ہے کہ اس مقدس رات فقیر کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں

Prayers and worships on the night of Miraj Shareef Prayers and worships on the night of Miraj Shareef Reviewed by Rizwan Malik on مارچ 11, 2021 Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.